روسی ریپونزل نے 23 سال سے بال نہیں کٹوائے

October 09, 2021

روس میں رہنے والی ایک 28 سالہ نرس نے 23 سال سے بال نہیں کٹوائے، جس کے لمبے بالوں کو دیکھ کر انہیں ’روسی روپینزل‘ کا لقب دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا پرانجیلیکا بارانووا نامی اس نرس کی لمبے بالوں کے ساتھ تصاویر وائل ہورہی ہیں۔

ان تصاویر میں ان کے بالوں کی لمبائی سر سے پیروں تک دیکھی جاسکتی ہے۔

انجیلیکا بارانووا کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ جب وہ 5 برس کی تھیں تو اس کے بعد سے انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے۔

رپورٹس کے مطابق نہ تو خود انجیلیکا اور نہ ہی ان کے والدین نے کبھی بالوں کو اتنی لمبائی دینے کا منصوبہ بنایا تھا، بلکہ یہ سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ خود ہوگیا۔

اپنے بارے میںانجیلیکا بارانووا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بالوں کی زیادہ حفاظت نہیں کرتی ہیں بلکہ وہ انہیں عام لوگوں کی طرح ہی شیمپو کرتی ہیں اور احتیاط کے ساتھ ان میں کنگھی کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اتنے لمبے بالوں کے ساتھ چلنا کبھی کبھی نہ صرف چیلنجنگ بلکہ ناممکن بھی ہوسکتا ہے۔

انجیلیکا بارانووا کے بالوں کی اس لمبائی کو دیکھ کر انہیں مشہور افسانوی کردار ’ریپونزل‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں روسی ریپونزل کہا جارہا ہے۔