ہاتھی کے زخمی بچے کو اپنی بچھڑی ہوئی ماں مل گئی

October 13, 2021

بھارت میں ہاتھی کے زخمی بچے کو اپنی بچھڑی ہوئی ماں مل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں محکمہ جنگلات کے عملے کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور پھر بعد میں اُسے اُس کی ماں سے ملوایا۔

45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہمحکمہ جنگلات کا عملہ ہاتھی کے زخمی بچے کو ریسکیو کرکے اپنے ساتھ لیکر جارہا ہے اور پھر اُسے اُن کی ماں سے ملواتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کس طرح محکمہ جنگلات کے عملے نے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو کیا اور اُسے ماں سے ملوا کر خوش کردیا۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے ہیں اور اب تک اس ویڈیو پر ہزاروں ویوز آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔