مقبوضہ کشمیر: پلواما میں جعلی مقابلہ، کشمیری نوجوان شہید

October 13, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں جعلی مقابلے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

پلواما کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور تلاشی جاری ہے، بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کشمیری کی شناخت جیش محمد کے کمانڈر شام صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

تین روز کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی۔