ہنگری: لوہے کے دروازے میں پھنسے کتے کو فائر فائٹرز نے بحفاظت ریسکیو کرلیا

October 13, 2021

وسطی یورپی ملک ہنگری میں ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں نے ایک پالتو کتے کی اس وقت جان بچالی جب اس کا سر ایک لوہے کے دروازے میں پھنس گیا۔

ہنگری کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے نیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹرز کتے کو ریسکیو کررہے ہیں۔

فائر فائٹرز نے کتے کے پھنسے ہوئے سر کو لوہے کے دروازے سے نکالنے کے لیے ایک پلیٹ کٹر اور دیگر خصوصی تیکنیکی آلات کا استعمال کرکے اسے بحفاظت نکال لیا، اس دوران کتا بالکل محفوظ رہا۔