مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر مالی مشکلات کے باعث سڑک پر آ گئے

October 14, 2021

کراچی (آئی این پی) ماضی کے معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر مالی امداد کے لئے سڑک پر آگئے ہیں۔

مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر فالج کے مریض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنی خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ امتیاز سے ضرور نوازا ہے لیکن مالی امداد نہیں کی۔

ماجد جہانگیر نے کہا کہ چھ سال سے فالج ہوا ہے کچھ نہیں کرسکتا، گورنر سندھ نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی امداد کرنے کی اپیل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔