صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی

October 14, 2021


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میرے بلے تیار کرنے والے کاریگر نے بہت محنت کی۔ لیکن یہ ہونا نہیں تھا۔

صہیب مقصود نے مزید لکھا کہ اللّٰہ ہمیشہ بہتر فیصلہ کرتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔