ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے والے صہیب مقصود نے ٹیم سے باہر نکالے جانے پر ٹوئٹر پیغام جاری کیا۔
صہیب مقصود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو پیغام شیئر کیا۔
اپنے اس پیغام میں صہیب نے لکھا کہ ہم اس بات کو مان لیں کہ جس لمحے ہم احساس کرلیں کہ جو ہوتا ہے اللّٰہ کی رضا سے ہوتا ہے تو اسی وقت پریشانیاں غائب ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا تھا۔
میڈیکل پینل کی جانب سے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ان کی جگہ پر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔