ہیمسٹرنگ ٹھیک، کہنی میں تکلیف 100فیصد فٹ نہیں، کین ولیمسن

October 15, 2021

دبئی (جنگ نیوز) آئی پی ایل نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو فٹنس مسائل میں مبتلا کردیا۔ وہ آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے خود واضح کردیا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ نہیں، فٹنس حاصل کرنے کیلئے مزید چند دن لگیں گے۔ خیال رہے کہ ہیمسٹرنگ کے ساتھ وہ کہنی کی تکلیف کا بھی شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بیٹ تھامنے میں تھوڑی مشکل پیش آرہی ہے۔ تاہم ہیمسٹرنگ انجری معمولی نوعیت کی ہے۔