انڈین ویلز ٹینس، آزارنکا اور اوسٹاپنکو سیمی فائنل میں

October 15, 2021

انڈین ویلز (اے پی پی) بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا اور لٹویا کی ٹینس کھلاڑی یلینا اوسٹاپنکو ا ے بی این پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ وکٹوریہ آزارینکا نے امریکی حریف کھلاڑی جسیکا پیگولا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور2-6 جبکہ یلینا اوسٹا پنکو نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کی شیلبی راجرز کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔