مسجدوزیرخان عظیم ثقافتی ورثے کی علامت ہے،امریکی ناظم الامور

October 15, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا ،انہوں نے پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کی بحالی و حفاظت کے لیے امریکہ اورپاکستان مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ 2002 سے ایمبیسڈر فنڈ اور پاکستان میں امریکی مشن نے مسجد وزیر خان اور ملحقہ چوک کے اطراف میں مختلف مقامات کی بحالی کے لئے تقریباً 23 کروڑ 90 لاکھ روپے فراہم کیے ہیں۔ انجیلا ایگلر نے کہا کہ وزیر خان مسجد اور ملحقہ چوک شہر لاہور کے عظیم ثقافتی، تاریخی اور مذہبی ورثے کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبے امریکہ کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے عوام کے احترام کی ایک پائیدار علامت کے طور پر کام کریں گے۔ ایمبیسڈر فنڈ اور پاکستان میں امریکی مشن بحالی کے اس کام سے چوک کے علاقے کو اس کی زمینی سطح سے تقریبا آٹھ فٹ کم اصل سطح پر لایا۔