انڈینٹرز مسئلے کو حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں، خالد محمود

October 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ انڈینٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی گئیں جن کا ٹیکس13فیصد سے کم کر کے3فیصد کر دیا گیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر ان( انڈینٹرز) کے پاس کوئی دوسرا ممکنہ آپشن ہے تو اسے ایس آر بی کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی ہارون فاروقی اور جاوید بلوانی، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، مشیر ایس آر بی مشتاق کاظمی اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔