ایشیا کپ کرکٹ 2023 کی میزبانی پاکستان کے حوالے

October 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایشین کر کٹ کونسل نے 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ۔ اے سی سی اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی۔ دبئی میں اس اجلاس میں ایشیائی کرکٹ ممالک کے بورڈ حکام شریک ہوئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوا ہے کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا۔ واضح رہے کہ2023 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے جو اکتوبر،نومبر میں کھیلا جائے گا، اس لئے اس سے قبل ستمبر میں ایک روزہ فارمیٹ میں ایشیا کپ ہوگا، ذرائع کے مطابق اگلےسال بھی ایشیا کپ کھیلا جائےگا،یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا، ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 سے قبل سری لنکا میں ہونے والا یہ ایشیا کپ 20 اوورز فارمیٹ میں ہوگا۔ ایشیا کپ گزشتہ سال بھی ہونا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے اس سال تک ملتوی ہوا،پھر اس سال بھی نہیں کھیلا گیا تھا۔