ٹریفک حا دثات میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

October 16, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرنے والے نامعلوم شخص کی جان لے لی۔ دریں اثناء تھانہ کورال پولیس کو محمد احمد نے بتایاکہ ٹریکٹرٹرالی نمبرQKA-653کے نامعلوم ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے میرے والد افضل اور میں زخمی ہوگئے،پولیس نے مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔