12ربیع الاول کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائینگے‘ چیف ایگزیکٹو آئیسکو

October 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان کی زیرصدارت اسلام آباد سرکل کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کو بجلی کی 24گھنٹے فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس میں لائن لاسز‘ خراب میٹرز‘ بجلی چوری‘ لائن سٹاف‘ بجلی حادثات‘ صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔