سٹیم ایجوکیشن کے فروغ سےہی قابل سائنسدان پیدا کرسکتے ہیں،مراد راس

October 16, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں نجی بورڈنگ سکول کادورہ کیا۔مراد راس نے کہا کہ نجی سکول کے دورے کا مقصد پاکستان میں سٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے اور سٹیم ایجوکیشن کے بھرپور فروغ سے ہی ملک میں قابل سائنسدان اور ریاضی دان پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب خواجہ غلام فرید و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے ۔