چینی خلائی جہاز ’شین ژُو تیرہ‘ اپنے خلائی اسٹیشن تک پہنچ گیا

October 17, 2021

بیجنگ (جنگ نیوز )چینی خلائی جہاز ’شین ژُو تیرہ‘ چینی خلائی اسٹیشن تک پہنچ گیا۔ اسے ایک راکٹ کی مدد سے ہفتے کی صبح ہی روانہ کیا گیا تھا۔ اس میں 3خلاباز سوار ہیں جو آئندہ 6ماہ تک چینی خلائی اسٹیشن میں رہیں گے۔ چین خلا میں اپنا ایک اسٹیشن مکمل کر رہا ہے اور یہ خلا باز اسی کی تیاری کے مختلف مراحل مکمل کریں گے۔ چینی خلائی اسٹیشن کے ابھی2 مزید موڈیولز جوڑے جانا باقی ہیں، جس کے بعد یہ اسٹیشن مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ یہ کام آئندہ برس تک مکمل کیا جا سکے گا۔