ورلڈ ٹی 20 کا میلہ آج سجے گا

October 17, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ورلڈ ٹی 20 کا میلہ آج سجے گا۔متحدہ عرب امارت میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی جرسی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔