راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض علاقو ں میں بارش کا امکان

October 17, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگاتاہم راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ روز تربت اور بینظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 33 سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا۔