زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مخیرحضرات تعاون کریں‘ الخدمت فائونڈیشن

October 17, 2021

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز اللہ خان اورصوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ فاؤنڈیشن ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ریلیف کام کرے گی غریب متاثرین اب بھی پیاروں کو یاد کرتے ہوئے امداد کے منتظر ہیں فاؤنڈیشن نے خیمے راشن نقدی ‘تیارکھانے اور دیگر اشیائے تقسیم کیںمخیر حضرات تعاون کریں خواتین ونگ اورمیڈیکل ٹیم بھی ریلیف کے کام میں مصروف ہے ان خیالات کااظہارانہوں نےزلزلہ متاثرین کی مدد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرپارٹی رہنمااور رضاکار بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ حکومت بھی ریلیف کے کام منظم وتیز کردیں ہرنائی میںکچے مکامات کی وجہ سے متاثرین بہت زیادہ متاثرہیں نقصانات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔