بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس

October 17, 2021


بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کو ہماری اکثریت ثابت ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی ہوئی ہے جس پر اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔