آزاد کشمیر، گلگت میں بارش، برفباری، موسم سرد

October 17, 2021

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی او رتیز بارش ہوئی۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور اور دیامر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔