حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کردیں

October 17, 2021


حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔

ایک اعلامیے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہیگی۔

مسجد الحرام میں صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔