ضلع پونچھ: بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

October 17, 2021


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فاشسٹ حکومت کی سربراہی میں نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

اس سے قبل ہفتے کے دن ضلع پلوامہ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہِ اکتوبر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں جنوری 1989ء سے اب تک 95 ہزار 895 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔