• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے تازہ ترین واقعے میں محاصرے کی آڑ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی محاصرہ کیا گیا ہے، جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔


مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھی ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین