ہیٹی: 15 امریکی عیسائی مبلغین اہلِ خانہ سمیت اغواء

October 17, 2021

لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین اور ان کے اہلِ خانہ کو اغواء کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا جسے راستے میں اغواء کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی عیسائی مبلغین اور ان کے اہلِ خانہ کو مسلح گینگ نے اغواء کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے باخبر ہیں، بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ہیٹی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ اغواء کی وارداتیں ہوتی ہیں۔