• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹی کے صدر کا گھر میں گھس کر قتل، خاتون اول شدید زخمی

کراچی (نیوزڈیسک )ہیٹی کے صدر جووینل موئس کو مسلح افراد کے گروپ نے ان کے گھر میں قتل کردیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے قائم مقام وزیراعظم کلاوڈے جوزف نے اعلان کیا کہ صدر جووینل موئس کو گھر میں قتل کردیا گیا۔کلاوڈے جوزف نے کہا کہ اب وہ ملک کا انتظام چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقتول صدر کی اہلیہ زخمی ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہےجبکہ انہوں نے عوام سے پرسکون رہنے پر زور دیا اور کہا کہ پولیس اور فوج عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر کو ان کے گھر میں غیر ملکیوں نے قتل کردیا ہے جو انگریزی اور ہسپانوی زبان بولتے تھے۔مقتول صدر جووینل موئس 2018 میں ہیٹی میں اٹھنے والے تنازعات کے باعث عام انتخابات کے التوا کے بعد خصوصی فرمان پر حکومت کر رہے تھے جبکہ ان کی مدت حکمرانی بھی ختم ہوچکی تھی۔امریکا کے کیریبین ریجن کے ملک میں سیاسی تناو، حالیہ مہینوں میں اغوا برائے تاوان اور مسلح گینگ کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین