ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، تشدد زدہ 2 لاشیں ملیں

October 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق شا رع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب ٹریفک حاثے میں 60سالہ شوکت علی جاں بحق ہوگیا سہراب گوٹھ آل آصف پل کے نیچے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے عمر 50 سال ہے، حب چوکی شہر کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گیا ، جو سول اسپتا ل کراچی میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے بھرا ہوا ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا ،گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی کی ٹکرسے 23سالہ اسماعیل خان جاں بحق ا ور 3افراد شدید زخمی ہو گئے ، علاوہ ازیں اسکیم 33سعدی ٹائون حکیم ویلازباریجو گوٹھ کے قریب نالے سے تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی صندوق میں بند 40روز پرانی مسخ شدہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی عمر45سال ہے، بلدیہ اتحاد ٹائون محمد خان کالونی کے قریب خالی پلاٹ سے 40سالہ عثمان کی تشدد زدہ لاش ملی ،لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔