پولیس نے رات گئے فائرنگ تبادلے کے دوران زخمی دوملزموں گرفتارکرلیا

October 18, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ نصیرآباد پولیس نے رات گئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونیوالے دوملزموں گرفتارکرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور اسماعیل کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق ملزمان سنگین نوعیت کی وارداتوں سمیت ڈکیتی و راہ زنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان نے 2018 میں سبزی منڈی کے علاقہ میں اسلام آباد پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا، جب کہ گرفتار ملزموں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔