رنگ روڈ بانٹھ تا ٹھلیاں کیلئے لینڈ ایکوزیشن شروع کرنیکا فیصلہ

October 18, 2021

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) رنگ روڈ بانٹھ تا ٹھلیاں کیلئے لینڈ ایکوزیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کیلئے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ۔لینڈ ایکوزیشن کیلئے لاگت کا تخمینہ6 اعشاریہ7ارب ہے۔ 38اعشاریہ 3 کلومیٹر لمبی رنگ روڈ منظوری کیلئےپراونشل ڈیلپمنٹ ورکنگ پارٹی کےآئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔منصوبہ پبلک سیکٹر ڈیلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے تحت مکمل کیا جائے گا۔دوسری طرف متنازعہ رنگ روڈ الائنمنٹ کیلئے کی گئی لینڈ ایکوزیشن منسوخی کے باجود تاحال رقم کی ریکوری نہیں مکمل ہوسکی۔ذرائع کے مطابق بانٹھ تا ٹھلیاں الائنمنٹ کا ابتدائی کام نیسپاک نے 2017میں کیا تھا۔جس کی اب منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ(پی پی ڈی بی)نے دی ہے۔منصوبہ کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔