ختم نبوت کانفرنس آج چناب نگر میں شروع ہوگی

October 18, 2021

لاہور(خبر نگار)تحریک ختم نبوت 1953کے دس ہزار شہداءکو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے دو روزہ سالانہ ختم نبوت کا نفرنس آج بعد نماز ظہر چناب نگر کی قدیمی جا مع مسجد احرار میں قائد احرار سید محمد کفیل شاہ بخاری کی سر پرستی میں شروع ہو گی ،انتظامات مکمل،پنڈال سجا دیا گیا ، علا وہ ازیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا نے گذشتہ روز مرکز احرار چناب نگر میں مجلس احرارا سلام کے امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔کل 12ربیع الاول منگل کو کا نفرنس کے اختتام پربعد نماز ظہر ہزاروں فرزنداز ن اسلام،مجاہد ین ختم نبوت اور سرخ وشان احرار فقید المثال جلوس نکالیں گے بعد نماز فجردرس قرآن کریم کی نشست ہوگی۔نوبجے پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔