سروری جماعت کے زیر اہتمام آج ریلی نکالی جائیگی

October 18, 2021

لاہور(خبر نگار) سروری جماعت کے زیر اہتمام "آمد مصطفی ؐ" ریلی آج بروز پیر شام 5 بجے نکالی جائے گی۔ریلی کی قیادت سلسلہ سروری کے روحانی پیشواحضرت سخی سلطان بابا جانی کرینگے ، ریلی سروری جماعت کے مرکز جامع مسجد تقوی ہربنس پورہ لاہور سےشام 5 بجے روانہ ہوگی۔ ریلی ہربنس پورہ، مغلپورہ چوک، شالیمار لنک روڈ،باغبانپورہ سنگھ پورہ سے ہوتی ہوئی براستہ گڑھی شاہو لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی پہنچے گی۔ شملہ پہاڑی سے ہوتے ہوئے ریلی چئیر نگ کراس مال روڈ، گورنر ہائوس اور دھرم پورہ سے ہوتے ہوئے صدر گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ۔