واپڈا ٹائون ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

October 18, 2021

ملتان( پ ر)واپڈا ٹائون ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عدنان بدر کی صدارت میں ہوا،جس میں واپڈا ٹائون فیز ون ٹو کے ممبران نے بھرپورشرکت کی اور سوسائٹی کے اجلاس سے مطالبہ کیا کہ واپڈا ٹائون تھری کے الاٹیز کو بھی ووٹ کا حق دیا جائےاور ان الاٹیز کے جائز حقوق انہیں دلوائے جائیں، اس مطالبے کی اجلاس میں بھرپور سپورٹ کی جبکہ چند غیر منظم گروہ نے اس مطالبے کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی، اجلاس میں یہ طے پایا کہ فیز ٹو اور فیز تھری کے الاٹیز کے جائز حقوق پر سنجیدگی سے عمل درآمد کی کوشش کی جائیگی۔