چھٹی سالانہ محفل ولادت رحمت اللعالمینؐ آج ہو گی

October 18, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ محفل ولادت رحمت اللعالمین ؐآج رات 9بجے حافظ معین خالد کی رہائشگاہ شاہ رکن عالم کالونی پرہوگی جس میں عمرے کے دو ٹکٹ بھی بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیبوں کو دیئے جائیں گے، محفل میں شہر کے ممتاز علما و مشائخ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی، اس موقع پر حافظ معین خالد نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بھی متعلقہ حکام نے اکھاڑی گئی سڑکوں کی تعمیر مکمل نہیں کی ۔