اعوان اور فیض عام چوک کی اپ گریڈیشن، توسیع کیلئے اقدامات شروع

October 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث رات کے اوقات میں حادثات معمول بن گئے ہیں ، ایم ڈی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ناردرن بائی پاس کی امپرومنٹس اور توسیع کا بھی خیا ل آگیا ہے، ایم ڈی اے انتظامیہ نے 6کروڑ 33لاکھ روپے مالیت سے اعوان چوک اور فیض عام چوک کی اپ گریڈیشن اور توسیع کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ،ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اعوان چوک اور فیض عام کی اپ گریڈیشن اور توسیع کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں ، ٹینڈرز 3نومبر کو کھولے جائیں گے۔