خیبرپختونخوا کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘عارف یوسف

October 18, 2021

پشاور (جنگ نیوز) سابقہ مشیر قانون خیبرپختونخوا عارف یوسف نے گزشتہ روز گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کالج حیات آباد کے سالانہ جاب فئیر میں شرکت کی انہوں نے سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کی کارکردگی کو سراہا۔اس میں موقع انصاف ٹی وی پشاور ریجن ہیڈ جنید طورو اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔سابق مشیر قانون کو جاب فئیر اور کالج میں موجود انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق مشیر قانون عارف یوسف نے کہا کہ آج مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اتنے محنتی خواتین کے سامنے کھڑا ہوں ۔خیبرپختونخوا کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس کالج میں موجود طلباء کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھایا جا رہا ہے جس پر میں خیبرپختونخوا حکومت اور اس کالج کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ہنر بہت ضروری ہے خاص کر خواتین کے لیے جو کہ گھر بیٹھے کمائی کرسکیں۔