رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا۔
ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ کس طرح کے فیصلے ہو رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا گیا ہے؟