حکومت کا کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

October 18, 2021


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر ٹیکس کم کیے جائیں گے۔

مہنگائی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پرنظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیے جائیں۔