12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے مولانا طارق جمیل کا پیغام

October 18, 2021

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس رحمت کو آگے پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنا پیغام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ان کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔