• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی لاریجانی ایرانی پارلیمنٹ کے عارضی اسپیکر منتخب

Ali Larijani Elected Acting Speaker Of Iranian Parliament
ایرانی پارلیمنٹ نے قدامت پسند رہنما علی لاریجانی کو عارضی اسپیکر منتخب کرلیا، لاریجانی نے 290 کے ایوان میں 173 ووٹ حاصل کیے۔

فروری میں انتخابات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں عارضی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے، 2008ء سے اسپیکر رہنے والے قدامت پسند رہنما علی لاریجانی نے 290 میں سے 173 ووٹ حاصل کیے۔

ان کے مخالف امیدوار 103 ووٹ حاصل کرپائے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے مستقل اسپیکر کے لیے رائے شماری چند دن بعد ہوگی۔
تازہ ترین