• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، نجی اسکولوں کی فیس میں اضافہ درست قرار

Islamabad Private School Fees Increased
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نجی ا سکولوں کی فیس میں اضافے کو درست قرار دیتے ہوئے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اسکول فیس اضافہ کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ۔ پرائیویٹ اسکولز نے فیسوں میں اضافے کے خلاف حکومتی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا ۔

پرائیویٹ اسکولز کی اتھارٹی پیرا کی جانب سے 23 ستمبر 2015 کو جاری نوٹیفکیشن میں پرائیویٹ اسکولز کو نہ صرف فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا کہا گیا تھا بلکہ اضافی فیسوں کی مد میں وصول کی گئی رقم بھی طالب علموں کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالتی فیصلے میں پرائیویٹ اسکولوں کی اتھارٹی پیرا کو رولز بناتے وقت نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔
تازہ ترین