• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rain Water Drainage Started From Saadi Garden
کراچی کے علاقے سعدی گارڈن میں ، نالے کی صفائی کے بعد بارش کے پانی کی نکاسی شروع ہوگئی ہے، ملیر لنک روڈ پر قائم عارضی پل بہہ جانے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر اور علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی میں دو روز کی بارشوں کے بعد سعدی گارڈن کے علاقے میں قائم برساتی نالے کا بہاؤ کیا رکا، پورا علاقہ زیر آب آگیا اور قریبی آبادیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔

سعدی گارڈن سے متصل سعدی ٹاؤن کے مکینوں نے پانی گھروں میں داخل ہونے کے خدشے پر رات جاگ کر گزاری، میڈیا کے بار بار خبر نشر کرنے پر آخر کار انتظامیہ کو خیال آیا ہی آگیا اورصبح برساتی نالے کی صفائی کے لیے مشینری بھیج دی گئی۔

متاثرہ علاقے کا دورہ کرنےوالے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے کہا کہ بارش کے پانی سے علاقے کو کوئی خطرہ نہیں،ادھر گڈاپ کی کچی آبادیوں سے بھی محفوظ مقام پر انخلا شروع ہوگیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گڈاپ بیس پر حب ڈیم سے پانی آنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیوں کو خالی کرنے کا حکم ملاہے۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والے ملیر لنک روڈ پر قائم عارضی پل بارش میں بہنے سے گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہوگئی ہے اور مقامی آبادی کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین