• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد کھرل کو14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

Asad Khral Shifted To Jail On 14 Days Judicial Remand
سکھر کی عدالت نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسد کھرل کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آگئے تھے، اسد کھرل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور روڈ سےگرفتار کیا گیاتھا۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سکھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اسد کھرل وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین ہیں۔جن کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آچکے ہیں۔

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کہتے ہیں اسد کھرل کےخلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ رکھنے سمیت 2 مقدمات درج کیے گئے۔اسد کھرل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور روڈ سےگرفتار کیا گیاتھا۔
تازہ ترین