• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار ارب سے زائد ہوگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کےلئے لسٹڈ شیئرز کی مالیت 10 ہزار ایک ارب روپے ہوگئی ہے۔ 64 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار ارب روپے بڑھ چکی ہے۔ 

آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 ہے۔ 100 انڈیکس ہفتے بھر میں ایک ہزار 800 پوائنٹس بڑھا ہے۔

بازار تیز ہے مقامی انشورنس سیکٹر کی خریداری کی اطلاعات ہیں۔ کاروباری ہفتے کی اوسط مالیت 26 ارب روپے حجم 65 کروڑ روپے یومیہ رہا۔ 

آج بازار کا کاروبار ہفتہ وار اوسط سے 13 فیصد کم رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس 73 ہزار سے صرف 138 پوائنٹس دوری پر رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید