• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر حسین ،فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین مقرر

Zafar Hussain Appointed Vice Chairman Of Fpcci Standing Committee
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقا م صدر شیخ خالد تواب نے ظفر حسین کو FPCCIکی قائمہ کمیٹی برائے’’ اینٹی فیک پرو ڈکٹس اور انٹلیکچول پراپر ٹی رائٹس انفورسمنٹ ‘‘کا وائس چیئرمین برائے سال 2016 مقرر کیا ہے ۔

ظفر حسین پاکستان میں حقو ق دانش کیلئے کام کرنے والے سر گرم ادارےPakistan Intellectual Property Licencing Academy کے ساتھ بطور جنرل مینیجر مارکیٹینگ اینڈ پبلک ریلیشن وابستہ ہیں اور وہ حقوق دانش کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔

اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فرحا ن حنیف نے ظفر حسین کو اپنی اسٹینڈ نگ کمیٹی میں بطور وائس چیئرمین مقر ر ہونے پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیاہے کہ ظفرحسین حقوق دانش کے شعبے میں اپنی بہترین صلا حیت ، مہا ر ت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ کمیٹی کو فعال بنانے اور اس کی افادیت میں اضافہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
تازہ ترین