• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

Quetta Firing At Saryab Road Fc Man Killed
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکارجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک ہوگیا،حملہ آور کے جسم سے بندھے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایف سی کی گاڑی گشت کررہی تھی کہ نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 1ایف سی اہلکار سعد اللہ جاں بحق جبکہ تین اہلکارشریف، خلیل اور شہباز زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک ہوگیا، ہلاک حملہ آورکےجسم پرمشکوک چیزبندھی ہونے کا شبہ ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈطلب کر لیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کے جسم سے بندھے دیسی ساختہ کو ناکارہ بنادیا،حملہ آور کے پاس سے ایک دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ سریاب میں ایف سی پر حملے کے ملزم کی شناخت ہوگئی،ہلاک ملزم اسد عرف عصمت کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
تازہ ترین