• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو زیر التوا مقدمات میں بڑی کامیابی مل گئی، ذرائع وزارت خزانہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے زیر التوا مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 36 اعشاریہ 14 ارب کے مقدمات ایف بی آر کے حق میں نمٹادیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 9 اعشاریہ 7 ارب کے 2 مزید کارپوریٹ مقدمات کے ایف بی آر کے حق میں فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کھربوں روپے کا ریونیو پھنسنے سے بچ گیا ہے، مقدمات کے فیصلے محصولات میں اہم پیشرفت ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر قانونی نظام میں بہتری آئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید