پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو 3، 4 اور 5 جون کو لاہور طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 22 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
لاہور طلب کیے گئے تمام کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 10 اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 3 مختلف گروپس کی صورت میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے، جہاں پی سی بی کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گا۔
پی سی بی گروپس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ بھی لے گا، سینئر کھلاڑی تینوں گروپس کے مختلف ٹریننگ سیشنز میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمر سے ملیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔
پی سی بی کے طلب کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، سعود شکیل، عثمان خان، شاہد عزیز، عباس آفریدی، سلمان مرزا، میر حمزہ، عبداللّٰہ شفیق، خواجہ نافع، حیدر علی، احمد دانیال، مہران ممتاز، خرم شہزاد، معاذ صداقت، محمد نواز، عامر جمال، نسیم شاہ، صفیان مقیم، علی رضا اور طیب طاہر شامل ہیں۔