• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا بھارت میں مینوفیکچرنگ میں دلچسپی نہیں رکھتی، بھارتی وزیر

بھارتی ہیوی انڈسٹریز کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا بھارت میں مینو فیکچرنگ میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

بھارتی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جبکہ کار بنانے والی یورپی کمپنیوں نے بھارت میں مینوفیکچرنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا فیکٹری لگائی تو یہ امریکا کے ساتھ نا انصافی ہوگی، جبکہ گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔

ایلون مسک ماضی میں بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایا کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید