• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف کا معاوضے کی عدم ادائیگی پر بھارت میں کنسرٹ سے انکار

Atif Aslam Refuses To Do Concert In India On Payment Issue
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ہندوستانی شہر گرگائوں میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کو 27 اگست کو گرگائوں میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اس سے انکارکردیا ہے۔

عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی۔

اس پوسٹ میں عاطف اسلم کے پرستاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں ہم پرستاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں۔

32 سالہ عاطف اسلم نے 2005 میں بولی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔عاطف اسلم کے کریڈٹ میں دوری، جینا جینا اور متعدد دیگر ہٹ گانے ہیں۔
تازہ ترین