طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ تمباکو نوشی، ناقص خوراک اورپریشانیا ں ہیں۔ 5 سال قبل جو بیماری 40 سال کی عمر میں لاحق ہوتی تھی، اب 18 سال کی عمر میں ہو رہی ہے۔
لاہور میں میر خلیل الرحمن سو سائٹی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کا رڈیالوجی اشتراک سے 'صحت مند دل ' کے موضو ع پر سیمینا ر کا اہتما م کیا گیا۔
پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو ا ڈاکٹر ندیم حیات اوردیگرما ہرین کا کہنا تھا کہ مضر صحت خوراک، ورزش میں کمی، تمباکو نوشی اورطرح طرح کی پریشانیاں لوگوں کو دل کے مرض میں مبتلا کررہی ہیں ۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ دل کی بیماریو ں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ 18 سے 30 سال کی کم عمر دوران خون کی سکرینگ کروائی جائے۔ بلڈ پریشر، شوگر، موٹاپے،اور پریشانیوں سے بچا جائے، ، خوراک میں پھل، تازہ سبزیوں اور قہوہ کا استعما ل کیا جائے ۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر دل کی بیماریوں کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کی جانی چاہیے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کوآگاہی مل سکے۔